بنگلورو۔23؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) بیوی اور بچوں کوزہر دے کر خود کشی کرنے کا واقعہ بلاری کے مضافات بنڈی ہٹی میں پیش آیا۔ بتایا جاتاہے کہ جیسکام میں ملازمت کرنے والے ناگراج نے بیوی اور بچوں کو زہر پلاکر خود کشی کرلی۔ متوفیوں کی شناخت رتنما کے علاوہ چھ سالہ پاونی اور چار سالہ تنو شری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ناسازئ صحت کی بنیاد پر چھٹی دینے سے اعلیٰ افسران کے انکار اور طبی رپورٹ پیش کرنے کے باوجود چھٹی منظور نہ کرنے کے بعد اسے عہدہ سے بے دخل کرنے کی دھمکی پر ناراض ہوکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ خود کشی سے قبل اپنے ڈیٹ نوٹ میں ناگراج نے اس کا حوالہ بھی دیا ہے۔اس خصوص میں قول بازار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔